Header Ads

محکمہ تعلیم سندھ کا صوبے بھرکے تمام تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا اعلان

محکمہ تعلیم سندھ کا صوبے بھرکے تمام تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا اعلان



کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے کے حوالے سے واضح نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی جانب سے یکم جون سے تمام اسکول کھولنے کا اعلان کیا گیا تھاجب اس نوٹیفیکیشن میں واضح طور پر سند ھ میں تمام تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے کا حکم دیا گیاہے۔

 

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سوشل میڈیا پر تعلیمی ادارے یکم جون سے کھلنے کی افواہوں کے تناظر میں ایک واضح نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس میں کیا گیا ہے کہ 12 مئی کو اسٹیئرنگ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں تعلیمی ادارے مزید بند رہیں گے اور یکم جون سے تعلیمی ادارے نہیں کھلیں گے۔

 Download Qasim Ali Shah books click here

نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ COVID 19 کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہی کیا جائے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ میں پہلی سے آٹھویں جماعتوں تک کے  طلبہ کو براہ راست پرموٹ کر دیا گیا ہے۔


No comments

Powered by Blogger.
close