Header Ads

Shortage of Petrol across the Country. What is the reason?

ملک بھر میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو گئی۔ وجہ کیا ہے؟


ملک بھر میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو گئی۔ وجہ کیا ہے؟

ملک بھر میں پٹرول کی کمی شدت اختیارکرگئی ہے، شہری  سستا پٹرول مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ  پٹرول کی سپلائی میں بہت زیادہ کمی کی وجہ انتظامیہ کی غفلت اور نجی کمپنیوں کی بد دیانتی ہے۔ کئی مالکان نے پٹرول ہونے کے باوجود پمپ بند کرلیےہیں  اسی وجہ سے آسانی سے پٹرول نہیں مل رہا۔جبکہ گزشتہ روزشہر میں 8 لاکھ لیٹر پٹرول کی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی ایس او نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام پیٹرولیم مصنوعات کے تسلی بخش ذخائر موجود ہیں اور پاکستان بھر میں تمام پی ایس او فیول اسٹیشنز پر فیول کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے، ملک بھر میں فیول کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وافر مقدار میں فیول موجود ہے۔

صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی ادارے مزید بند رہیں گے 

گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی جس کے بعد 90 روز میں پٹرول کی قیمت میں 43 اور ڈیزل کی قیمت میں 47 روپے کمی ہوئی ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود اشیائے ضرورت کی قیمتیں آسمان پر موجود ہیں۔

 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی تو ہوئی مگرعوام کی پریشانی کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی،ملک بھر میں پٹرول کا بحران پیدا  ہوگیاہے، شہری پیٹرول کی تلاش میں ذلیل و خوارہو گئے۔

No comments

Powered by Blogger.
close